پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںامریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت...

امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کے انکار نے دروازہ بند کیا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے موقع پر اپنے پیغام میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا، لیکن بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، جو اس کی جنگی ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر داخلہ نے 13 جولائی 1931 کو اذان کے احترام میں جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کا خون آج بھی تحریک آزادی کا چراغ جلائے ہوئے ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ’13 جولائی 1931، مظلوم کی زبان بند کرنے والے ظالمانہ نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی۔ ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور آج کا بھارتی تشدد، ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عقائد، شناخت اور رائے کو ریاستی طاقت سے دبایا جا رہا ہے، جو انسانی وقار کی تضحیک کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھی ڈوگرہ راج کی طرز پر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

محسن نقوی نے باور کرایا کہ کشمیریوں کے خون سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔ ’پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا محافظ، علمبردار اور ضامن ہے۔ ہم ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔‘

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے