بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںفون، سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا...

فون، سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ


وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستان کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور پاکستان پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔
گزشتہ رات کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، اس تناظر میں، انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔
انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی، سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے