امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔
بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی بھی امریکی زخمی نہیں ہوا، اور بمشکل ہی کوئی نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے، اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔
ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا ’میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی، جس کی وجہ سے کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تہران ’خطے میں امن و ہم آہنگی کی طرف بڑھے، اور میں پُرجوشی سے اسرائیل کو بھی یہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔
ٹروتھ سوشل پر دوسری پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر کا ’خطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں‘ پر شکریہ ادا کیا۔
ایک اور پوسٹ میں صدر نے لکھا ’دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا‘۔