واشنگٹن :انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے پیر کو کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افرا دشہید اور تین ہزار 450 زخمی ہو گئے ہیں۔واشنگٹن میں موجود تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نے یہ اعداد و شمار پیش کیے، جو پورے ایران کا احاطہ کرتا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تنظیم نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 380 عام شہری اور 253 سکیورٹی فورس کے اہلکار شمال ہیں۔ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس جس نے مہسا امینی کی موت پر 2022 کے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے تفصیلی اعداد و شمار بھی فراہم کیے تھے، اسلامی جمہوریہ میں مقامی رپورٹس کو ان ذرائع کے نیٹ ورکس سے جانچتے ہیں جو انہوں نے ملک میں قائم کیے ہیں۔ ادھر ہفتے کو ایران کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں تقریبا 400 ایرانی شہید اور تین ہزار 56 زخمی ہوئے ہیں۔