بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںپاکستان ایٹمی تصادم کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر ہمارے خلاف...

پاکستان ایٹمی تصادم کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر ہمارے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے گئے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دو بڑے دہشت گرد گروہ بھارت کے ایجنٹ ہیں اور اسلام آباد خضدار میں اسکول بس پر حملے میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے مکمل ثبوت پیش کرے گا۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں گے، ہم اپنے دعووں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بی ایل اے اور بھارت کے درمیان تعلقات سب پر عیاں ہیں، کیونکہ ان کی قیادت نئی دہلی میں موجود ہے، ہم پر جو الزامات لگائے گئے وہ بے بنیاد تھے، لیکن بی ایل اے ایک بھارتی ایجنٹ کی طرح لڑ رہی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی بھارت کے ایجنٹ ہیں
، ان کا مذہب اور قوم سے کوئی تعلق ہیں، بھارت ان کی مالی معاونت کر رہا ہے اور یہ یہاں خونریزی میں ملوث ہیں۔صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا عام افراد خاص طور پر اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جسے بھارت نے قبول نہیں کیا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ نریندر مودی کی حکومت ایک جھوٹے واقعے کو ایٹمی جنگ کی بنیاد بنانے کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی تصادم کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر ہمارے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے گئے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود بھارت نے رات کی تاریکی میں ہمارے اڈوں پر حملہ کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے