کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدارمیں آرمی سکول بس پر دھماکہ کی شدید اور دھماکہ میں بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔خضدار میں معصوم بچوں کے بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔شہید بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں انکے دکھ درد میں شریک ہیں ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہدائکی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔