کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر حملے کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ، سفاک اور انسانیت سوز اقدام ہے۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ "آپریشن بنیان مرصوص” میں عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی ایجنٹ اب نرم اہداف، خصوصا معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے، عالمی برادری کو اس پر فوری نوٹس لینا ہوگا۔ دہشتگردوں، ان کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا کہ پاک فوج اور پوری قوم متحد ہے، بھارتی دہشتگردی کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔