بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںخضدار حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شاخسانہ ہے، میر علی حسن زہری

خضدار حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شاخسانہ ہے، میر علی حسن زہری

کوئٹہ:صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے دہشتگرد حملے کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا دشمن کی سفاکیت اور را کے مکروہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ محض ایک دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی منظم کارروائی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں خوف، بدامنی اور تعلیمی ماحول کو تباہ کرنا ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ یہاں ترقی کا عمل رک جائے، مگر بلوچستان کے عوام دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔میر علی حسن زہری نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے، اور بھارتی مداخلت کے خلاف عالمی سطح پر سخت مقف اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت خاموشی کا نہیں، بھارت کو بھرپور جواب دینے کا ہے، اور ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان کے بہادر عوام ہر قیمت پر تعلیم، امن اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ پوری قوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، اور دشمن کو ہر میدان میں شکست دی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے