اتوار, مئی 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپہلا آل شاہد مسعود جان فٹبال ٹورنامنٹ 2025ملک صحبت فٹبال کلب نے...

پہلا آل شاہد مسعود جان فٹبال ٹورنامنٹ 2025ملک صحبت فٹبال کلب نے میسی اکیڈمی کو پینالٹی ککس پر شکست دے دی

کوئٹہ:پہلا آل شاہد مسعود جان فٹبال ٹورنامنٹ 2025 کا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ملک صحبت فٹبال کلب اور میسی اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ملک صحبت فٹبال کلب نے پینالٹی ککس پر میسی اکیڈمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا، دونوں جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا اور متعدد مواقع ضائع بھی ہوئے۔ شائقین فٹبال نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جہاں ملک صحبت فٹبال کلب کے گول کیپر نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دو اہم ککس روکیں۔ اس شاندار کارکردگی پر گول کیپر کو "مین آف دی میچ” قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا، جبکہ شاندار انتظامات پر منتظمین کو بھی خوب سراہا گیا۔یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنا بلکہ علاقے میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم بھی ثابت ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے