اتوار, مئی 17, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںپہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد اور پاک فوج کیساتھ...

پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد اور پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلگا م واقعہ پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس(اے پی سی) بلانی چاہیے تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے