منگل, اپریل 29, 2025
ہومبلوچستانگورنر بلو چستان نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا...

گورنر بلو چستان نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس 30اپریل 2025ء کو سہ پہر 3بجے ہو گا، اعلامیہ

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ 30اپریل 2025سہ پہر 3بجے طلب کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے