منگل, اپریل 29, 2025
ہومبلوچستاننیشنل پارٹی کا ریکودک پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کی بلوچ دشمنی پر سخت...

نیشنل پارٹی کا ریکودک پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کی بلوچ دشمنی پر سخت احتجاج، مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ

نوکنڈی:نیشنل پارٹی نوکنڈی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریکودک پروجیکٹ میں گیسکو چنائی اور دیگر کنٹریکٹرز نے بلوچ دشمنی اور تعصب پر مبنی پالیسیوں سے یہ باور کرا رہے ہیں کہ انھیں یہاں بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں حصہ دار بناکر بلوچ کا استحصال کرنے کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے آرڈی ایم سی دنیا کو جھوٹے دعووں سے گمراہ کرکے کنٹریکٹرز کی غلط پالیسیوں سے اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دے رہی ہے کیونکہ کئی بارریکودک پروجیکٹ اور آر ڈی ایم سی کے ذمہ داروں سے کنٹریکٹرز کی شکایت کی گئی مگر انکی جانب سے کوئی کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی آج گیسکو چنائی اور دیگر کنٹریکٹرز کے سینکڑوں ملازمین ولیبرز صوبہ بلوچستان سے باہر کے نظر آئیں گے مذکورہ کنٹریکٹرز اہم آسامیاں تو دور کی بات لیبر کے لئے بھی بلوچ کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں
گیسکو ودیگر کنٹریکٹرز نے جو چند مقامی لوگوں کی گاڑیاں کام پہ لئے ہیں انھیں تین چار مہینوں تک پیسے ادا نہیں کئے جاتے گنتی کے چند مقامی لیبرز کے ساتھ بھی انکا رویہ تعصبانہ اور غیر مناسب ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے اسی طرح ملازمین کو غیر معیاری خوراک فراہم کرکے ان کے جانوں سے کھیلا جارہا ہے نیشنل پارٹی خبردار کرتی ہے کہ ریکودک پروجیکٹ انتظامیہ اور مختلف غیر مقامی کنٹریکٹرز اپنی بلوچ دشمن پالیسیوں کو ترک کرکے یہاں کے مقامی بلوچ نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے حصول کو آسان بنائیں اور ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیحح دیں اور یہاں کے گاڑی مالکان کے پیسے بروقت ادا کریں بصورت دیگر ان تعصب پرستانہ اور بلوچ دشمنی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے