منگل, اپریل 29, 2025
ہومبلوچستاننوجوان نسل ہی بلوچستان کا روشن مستقبل ہے اس لیے ناگزیز ہے،نوابزادہ...

نوجوان نسل ہی بلوچستان کا روشن مستقبل ہے اس لیے ناگزیز ہے،نوابزادہ جمال خان

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ نوجوان نسل ہی بلوچستان کا روشن مستقبل ہے اس لیے ناگزیز ہے کہ نوجوانوں کو دل سے لگاکرہی ترقی او امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے،آئندہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں نوجوانوں کیلیے نئیمنصوبوں کی تجاویز پیش کرینگے یہ بات انھوں نیاپنی رہائش گاہ ساراوان ہاس کویٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردارربنوازکرد اورسید عدیل شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں یوتھ پالیسی،نوجوانوں کی فلاح سے متعلق منصوبوں، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کینوجوانوں کومواقع فراہم کیے بغیر ترقی بیمعنی ہے،آئندہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں نوجوانوں کیلیے نئیمنصوبوں کی تجاویز پیش کرینگے،نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ نوجوانوں کیلیے نئے منصوبوں کا آغاز کوئٹہ سے کریں گے اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے پرامن خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے ان کوآن بورڈ لیکر اہم منصوبے تجویز کیے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے