بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانبلوچستان کی ترقی کیلئے وفاق کا تعاون اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعلیٰ...

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاق کا تعاون اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد: وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاق کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ اڑان پاکستان ترقی کا پلان ہے، اس اڑان کو کامیاب بنانے میں میں ہمارا صوبہ برا بر کا کردار ادا کرے گا۔ کچھی کینال منصوبے کے لئے وزیر اعظم کے بیحد مشکور ہیں۔جمعہ کے روز اڑان پا کستان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاق کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ اڑان پاکستان ترقی کا پلان ہے۔ اڑان پاکستان پروگرام کامیاب بنانے میں صوبوں نے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس حولے سے ہمارا صوبہ برابر کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ کیونکہ ریفارمز ہماری ضرورت ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پر عزم ہیں۔ ہم میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا ئیں گے۔ ہم اپنی آنیوالی نسل کے لئے کچھ کر کے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی ترقی کے لئے وفاق اور صوبے نے مل کر چلنا ہے۔ کچھی کینال کے لئے وزیر اعطم کا بیحد مشکور ہوں۔ ہمارے سامنے ایک طرف تباہی کا را ستہ ہے اور دو سری طر ف اڑان ہے ہم اڑان کے سفر میں وفاق کے ساتھ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈالنے کے بے پناہ مواقع ہیں۔ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ حکومتی کوششوں سے معیشت درست سمت پرگامزن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا وفاق بلوچستان کی ترقی میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کررہاہے۔ اڑان پاکستان پروگرام ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ تعلیم پر خاص توجہ دے رکھی ہے۔ بلوچستان میں جامعات کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ جب بھی ملک نے ترقی کی تو اس کا تختہ الٹ دیا گیا۔ بدقسمتی سے 2018 میں ہمیں کام کرنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان سیاسی استحکام کے ذریعے ہی ترقی کر سکتا ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے 10 سال درکار ہوتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کو 2018 میں ناتجربہ کار شخص کے حوالے کیا گیا اور ملکی ترقی کا سفر تباہی سے دوچار کر دیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے