منگل, اپریل 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںزرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا تیسرا مرحلہ جاری، کیسکو نے 4938...

زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا تیسرا مرحلہ جاری، کیسکو نے 4938 کنکشنز منقطع کر دیے

کوئٹہ:صوبہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تیسرے مرحلے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے ان زرعی صارفین کے برقی کنکشنز اور ٹرانسفارمرز اتارنے کا عمل جاری ہے جو سولرائزیشن منصوبے میں شامل ہیں۔ترجمان کیسکو کے مطابق منصوبے کے پہلے اور دوسرے فیز کی تکمیل کے بعد اب تیسرے فیز میں کام کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کوئٹہ، لورالائی، خضدار، سبی، پشین اور مکران سمیت تمام آپریشنل سرکلز شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں تقریبا 7 ہزار زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، اور حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لیے 14 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔اب تک کیسکو ٹیموں نے 4938 زرعی کنکشنز منقطع کر دیے ہیں، جبکہ 141 ٹرانسفارمرز، 100 ایچ ٹی کھمبے اور دیگر متعلقہ برقی آلات بھی اتار لیے گئے ہیں تاکہ یہ کنکشنز دوبارہ قومی گرڈ سے منسلک نہ ہو سکیں۔کیسکو نے زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ جنہیں سولرائزیشن کی مد میں رقوم جاری کی جا چکی ہیں، وہ تعاون کرتے ہوئے اپنے ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی آلات کمپنی کو واپس کریں تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو اور توانائی کی بچت کے ساتھ زرعی شعبے کو خود کفیل بنایا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے