ریکوڈک میں غیر مقامی بھرتیوں پر نوجوانوں کا احتجاج، آر ڈی ایم سی آفس کے سامنے مظاہرے کا اعلان
نوکنڈی:ریکوڈک منصوبے میں مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کر کے غیر مقامی افراد کی مبینہ بے ضابطہ بھرتیوں پر آوازِ حقوقِ نوجوانان نوکنڈی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آر ڈی ایم سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔تنظیم نے مقامی خاتون ملازم روبینہ بلوچ کی جبری برطرفی، مقامی نوجوانوں کو میڈیکل کی بنیاد پر نااہل قرار دینا اور ایچ آر ایس آئی فرم کے ذریعے غیر مقامی افراد کی بلا ٹیسٹ و انٹرویو بھرتیوں کو آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کی تاریخ اور آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کیا جائے گا۔