کوئٹہ: پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ اور جاپانی قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے کوئٹہ میں جا پانی کلینڈر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جمعرات کو پاک جاپان کلچر سینٹر کوئٹہ میں جا پانی کلینڈر کی نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، اعزازی قونصل جنرل جاپان سید ندیم شاہ، چیئر مین پاک جاپان فرینڈ شپ سید فیروز شاہ نے شرکت کی۔
سالانہ کلینڈر میں جا پانی کلچر وثقافت،کھانوں، خواتین، کھیل و نوجوان فائن آرٹ،تفریحی مقامات، پھولوں کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہر سال جاپانی قونصلیٹ کی جا نب سے کلینڈر ایگزی بیشن کا انعقاد کیا جاتاہے یہ تقریب ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہی ہے کلینڈر کی نمائش سے ہمیں جاپان کے کلچر کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔صوبائی وزیر راحیلہ درانی نے کہاکہ چاپان میں سب سے زیادہ تمیز وتہذیب کا خیال رکھا جاتاہے یہاں کے کاروباری افراد چاپان میں کام کررہے ہیں بلوچستان کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔