بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا، شاہد خاقان...

بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فی الحال کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آٹھ دس لوگ ہمیشہ وزیراعظم بننے کے لیے شیروانی تیار رکھتے ہیں، سیاست میں جب اتفاق ہوگا تب ملک چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے، پیپلز پارٹی آخری منٹ تک حکومت کے ساتھ جڑی رہے گی،عوام کا اعتماد سیاست دانوں سے اٹھ چکا ہے، کافی پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشنز کے ذریعے نئی قیادت لانی پڑے گی، نئی قیادت سامنے لانا لیڈران کی ذمہ داری ہوتی ہے، جو ملک کے حالات ہیں اس کا حل الیکشن بھی نہیں ہے،مجھے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف ملتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے