خضدار:خضدار کی تحصیل زہری میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے، علاقے میں فوری طبی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق خسرہ کی وباہ سے گاؤں دھونی چشمہ زہری کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔بیماری کے اثرات سے 5 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع آئی ہے علاقے کے سماجی شخصیت عبدالحمید سمالانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ متذکرہ بالاعلاقے میں خسرہ وباء سے بچے متاثر ہوئے ہیں اس سلسلے میں حکومت فوری طور پر ٹیمیں متعلقہ علاقے میں روانہ کردے، پی پی ایچ آئی کے نمائندے نے تین بچوں کی موت کی تصدیق کی اور کہاکہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں علاقے کی جانب روانہ۔کیا جارہاہے۔