بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمیانمار‘تاجکستان اور پاپوا نیو گنی، میں 5.6 شدت کا زلزلہ

میانمار‘تاجکستان اور پاپوا نیو گنی، میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ینگون(آن لائن)میانمار میں اتوار صبح 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آنے والے 4 اعشاریہ 1 کے زلزلے کے بعد آج صبح میانمار میں ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔یوروپین میڈیٹرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔دوسری جانب تاجکستان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق آج صبح تاجکستان میں بھی 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 54 منٹ پر آیا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔تاجکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا زلزلہ ہے، اس سے قبل 4 اعشاریہ 2 کی شدت کا زلزلہ کل دوپہر ریکارڈ کیا گیا تھا۔آج صبح بحر الکال کے جزائر پر مشتمل ملک پاپوا نیو گنی میں 5 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔گزشتہ روز بھی پاپوا نیو گنی میں 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے