بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںجاپانی ثقافت کی عکاسی کرنیو الے کیلنڈرزکی نمائش 17 اپریل سے شروع...

جاپانی ثقافت کی عکاسی کرنیو الے کیلنڈرزکی نمائش 17 اپریل سے شروع ہو گی

کوئٹہ:جاپانی ثقافت و تہذیب کی عکاسی کرنے والے نئے سال کے کیلنڈرزکی تین روزہ نمائش 17 اپریل سے شروع ہو گی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادجن میں سیاستدان،بیورو کریٹ،بزنس مین،دانشور،صحافی، سول سوسائٹی، وکالت، صحت، تعلیم اور سپورٹس کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں نمائش دیکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان اور جاپان قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب 7 1 اپریل شام چار بجے پاک جاپان کلچر سینٹر جناح ٹان میں ہوگی۔افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان کے صدر سید فیروز عالم شاہ خوش آمدید کہیں گے۔جاپان کلچر سینٹر میں جاپانی ثقافت و تہذیب پر مبنی نئے سال کے کیلنڈر وں کی نمائش میں جاپان کے مختلف موضوعات پر جاپانی کیلنڈر رکھے جائیں جن میں جاپان کے روایتی موسموں، جاپانی کلچر، لائف اسٹائل، جاپان کے روایتی آرٹ، قدرتی نظاروں، آٹو موبائل، جنگلی حیات، تاریخی ورثہ،جاپانی فوڈ، جاپانی خواتین، جاپانی کھیل، صنعت، تفریحی و تاریخی مقامات، زراعت، ماحولیات، فائن آرٹ، جاپانی پھولوں ایکیبانہ کا آرٹ اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں سمیت جاپان کے ہر شعبہ زندگی کی نمائندگی کرتی تصاویروں کے پرنٹ والے کیلنڈرز نمائش کیلئے رکھے جائیں گے۔نمائش 7 1اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان کے ڈائریکٹر اسرار احمد عدیل کے مطابق تین روزہ نمائش سے پاکستانی لوگوں کو جاپانی کلچر سے واقفیت حاصل ہوگی جبکہ پاکستان اور جاپان کے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے