بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستاندکی,مشکوک گاڑی کا تعاقب، لیویز کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک...

دکی,مشکوک گاڑی کا تعاقب، لیویز کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک جاں بحق 6 اہلکار زخمی ہوگئے

دکی:دکی مانکی ڈیم کے قریب لیویز گاڑی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش میں کہائی میں گر گئی حادثے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق چھ زخمی ہوگئے دکی مانکی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کر دوران کہائی میں گر گئی۔حادثے میں ایک لیویز اہلکار دین محمد بلوچ جانبحق جبکہ ڈرائیور سمیت چھ لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے مانکی کراس پر ناکہ لگائی تھی کہ اس دوران دکی شہر کی جانب سے ایک مشکوک سفید ایکس گاڑی آئی لیویز نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا مگر مشکوک گاڑی لیویز ناکہ کو توڑ کر مانزئئ کی جانب فرار ہوگئی۔جس پر لیویز گاڑی نے مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا۔مانکء ڈیم کے قریب ڈائیورشن اور دھول ومٹی کی وجہ سے لیویز گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں لیویز اہلکار دین محمد بلوچ جانبحق جبکہ چھ لیویز اہلکاروں سمیت گاڑی ڈرائیور زخمی ہوگئے۔جبکہ مشکوک گاڑی فرار ہوگئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئے۔ابتدائی طبی امداد کے بعد تین زخمی کو کویٹہ منتقل کردئیے گئے۔زخمیوں میں محمد صدیق،محبت خان،صابر خان،روز محمد، شیر محمد اور انعام اللہ شامل ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے