پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکیسکو کی جانب سے گرڈ اسٹیشنز پر مرمتی کام، 13 اور 14...

کیسکو کی جانب سے گرڈ اسٹیشنز پر مرمتی کام، 13 اور 14 اپریل کو مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 13 اپریل 2025 بروز اتوار کو مختلف گرڈ اسٹیشنز اور برقی تنصیبات پر مرمتی کام کیے جائیں گے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔13 اپریل (اتوار) کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11Kv جناح روڈ، سورج گنج بازار، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، اولڈ سمنگلی، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارکر فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک اور کسٹم فیڈرز سے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی روز 132Kv ژوب گرڈ اسٹیشن سے صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک جبکہ ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ گرڈ اسٹیشن سے صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔14 اپریل(پیر) کو پشین گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام کے دوران صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی دن 132Kv ٹرانسمیشن لائن پر ٹیسٹنگ کے کام کی وجہ سے تربت، پسنی اور تمپ گرڈ اسٹیشنز سے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہو گی۔کیسکو نے بجلی کی بندش کے حوالے سے صارفین سے پیشگی معذرت اور ان سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مرمتی کام جلد مکمل ہو سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے