بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانمسلح افرادکی فائرنگ سے آفیسر سمیت3پولیس اہلکار شہید‘ شہدا کے لہو کا...

مسلح افرادکی فائرنگ سے آفیسر سمیت3پولیس اہلکار شہید‘ شہدا کے لہو کا حساب ضرور لیا جائے گا‘سرفراز بگٹی

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مستونگ روڈ پر نا معلوم دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر فائر نگ کے نتیجے میں سب انسپیکٹر سمیت 3اہلکار شہید ایک اہلکار زخمی ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمی اور نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقع کی تصدیق اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کو ناکام بنائیں گئے پولیس کے مطابق بدھ کی شب تھانہ نیوسریاب کی پولیس موبائل علاقے میں مستونگ روڈ پر سخی ہوٹل پر گشت کر رہی تھی کہ نا معلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب اسپیکٹر عبدالولی،کانسٹیبل مختیار، اور اے ایس آئی عبدالرحمان موقع پر شہید جبکہ خیر بخش شدید زخمی ہوگیا حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے لہو کا حساب ضرور لیا جائے گا اور اس بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کمزور نہیں بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے والے عناصر کو سخت ترین جواب دیا جائے گا دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ان کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا صوبے میں امن قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو اس میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے شہید پولیس جوانوں کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے