گوادر:قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ذمہ داران وکارکنان سے طویل باہمی مشاورت کے بعدگوادرسے کوئٹہ لانگ مارچ ملتوی کرتے ہوئے بی این پی کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس میں شرکت کا اعادہ کیا ہے گوادرمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے حق دوتحریک کے قائدایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سب ملکرحقوق حاصل جعلی حکمرانوں سے نجات پاسکتے ہیں۔بلوچستان کے موجودہ کشیدہ حالات الگ الگ مارچزکامتحمل نہیں ہوسکتا۔بلوچستان کے بے گناہ افرادکی بازیابی کے بجائے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے,مسائل حل کرنے کے بجائے شاہراہوں وانٹرنیٹ کی بندش,روزگارکی فراہمی کاروبارکی ترقی وبہتری کے بجائے بارڈربندش سے تاجربرادری نوجوانوں اورعوام سمیت ہرطبقہ فکرمیں غم وغصہ پایاجاتاہے۔مخلصانہ بات چیت سنجیدہ بامقصد مزاکرات کے بجائے ہٹ دھرمی زورزبردستی غرورتکبر طاقت کے استعمال سے نفرت احساس محرومی میں مزیداضافہ ہوگا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت بلوچ یکجہتی کونسل کے گرفتار کارکنان کو فوری رہاکرکے لاپتہ افرادکومنظرعام پرلایاجائے اورسردار اخترجان مینگل سے بامقصد اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حالات کو مزید کشیدگی سے بچائیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے7اپریل کوحق دوتحریک کاگوادرسے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کے بجائے مستونگ احتجاجی دھرنے میں شرکت کا اعلان بھی کیا۔