بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانجہاں خواتین کی احترام نہیں اس ملک کو زندہ باد نہیں کہیں...

جہاں خواتین کی احترام نہیں اس ملک کو زندہ باد نہیں کہیں گے‘محمودخان اچکزئی

کوئٹہ:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے بلوچ پشتون وطن کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیا ہے ہم پاکستان کو تھوڑنا نہیں چاہتے ہیں اور ہم پاکستان کے مخالف بھی نہیں ہیں لیکن ہم ایسے پاکستان کو قطعا زندہ باد نہیں کہیں گے جو ہمیں غلام بنانا چاہیے گا بلوچستان کی آواز بڑے مہذب انداز میں پاکستان کے اکابرین تک پہنچانا ہے ہمارے مادر وطن میں جو نعمتیں ہیں یہ ہمارے بچو ں کا آئینی حق آپ کو تسلیم کرنا ہوگا آپ نے 23کروڑ عوام کے حق رائے دہی کو دہشتگردی اور زر وزور کے ذریعے جیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں بی این پی کی جانب سے لکپاس میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیامحمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں گزارش کرتا ہوں کہ ہماری جدوجہد ایک لمبا اور کانٹے دار راستہ ہے ہمیں ہر قدم کو احتیاط سے اٹھانا ہوگا اور ہر مخالف کے سامنے اپنے کیس کو انتہائی مہذب انداز میں پیش کرنا ہوگا تاکہ ہمارا بدترین مخالف یہ سمجھیں کہ یہ لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں ہم نے بلوچستان کی آواز بڑے مہذب انداز میں پاکستان کے اکابرین تک پہنچانا ہے کہ پاکستان 75سال کا ہے بلوچ پشتون سرائیکی سندھی اس وطن میں ہزاروں سال سے آباد ہیں بلوچ پشتون وطن کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیا ہے یہ وطن ہمارے ابا واجداد نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے اب یہ پاکستان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو تھوڑنا نہیں چاہتے ہیں اور ہم پاکستان کے مخالف بھی نہیں ہیں لیکن ہم ایسے پاکستان کو قطعا زندہ باد نہیں کہیں گے جو ہمیں غلام بنانا چاہیے گا یہ ہماری شرط ہے پاکستان زندہ باد کہنے کی اس ملک میں گزارہ برابری کی بنیاد پر ہوگا ہم چین امریکہ اور پاکستان سے بلوچ پشتون خیرات نہیں مانگے ہیں ہم خیرات خور نہیں ہے ہمارے مادر وطن میں جو نعمتیں ہیں یہ ہمارے بچو ں کا آئینی حق آپ کو تسلیم کرنا ہوگا بلوچ وطن کی نعمتیں بلوچوں کے وطن کے لیے ہیں ہم پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں ہم فوجیوں سمیت کسی کو برابھلا نہیں کہتے ہیں آئین پاکستان میں آپ کا دائرہ اختیار معلوم ہے یہ نہیں ہوگا جنرل صاحب کہ مقدس وردی میں ڈاکووں اور چوروں کے ساتھ بیٹھیں گے آپ قران پر ہاتھ رکھیں کیا 8فروری کا الیکشن آپ نے جیتا ہے آپ نے 23کروڑ عوام کے حق رائے دہی کو دہشتگردی اور زر وزور کے ذریعے جیتا ہے ملک کے جعلی وزیر اعظم نے عوام کے 23کروڑ کے حق رائے دہی چوری کرکے احرام باند ھ کر کعبے شریف کے سامنے کھڑا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے