بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستاننوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "نوابزادہ گہرام بگٹی کو غیر آئینی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ہم گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین اپنے وکلا کے مشورے سے کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور ہر کام قانون کے دائرے میں رہ کر کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چہرہ سب کے سامنے آئے گا نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ "بلوچستان میں کئی بلوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، اور یہ سب کسی سے چھپے نہیں ہیں نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اپنے اقوام بگٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو بھی قدم اٹھائیں گے، وہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے