بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا اقوامِ متحدہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 80 افراد شہید

اسرائیل کا اقوامِ متحدہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 80 افراد شہید

تل ابیب:اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے۔شامی صوبے دارالحکومت میں صہیونی حملوں میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے