کوئٹہ:تحریک تحفط آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخواملی اعوامی پارٹی چیرمین محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پراپنے بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی سے کہتا ہوں کہ تمہارا والد میرا دوست تھا، آگے میں کچھ نہیں کہتااختر جان کالانگ مارچ بیٹیوں کی رہائی کیلئے ہے ان بچیوں کو رہا کرو اختر جان ہماری تحریک کا حصہ ہے، اگر نا ہو تو بھی ہم ان کے ساتھ ہے کیونکہ ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں ہم مظلوم کے ساتھ ہے انہوں نے کہا ہے کہ اختر جان مینگل کے احتجاج پر دھماکہ ہوا۔ آپ نے سردار عطا اللہ جان مینگل کے جوان بیٹے کو 30 سال پہلے قتل کیا پھر آپ سردار عطا اللہ کو سنبھال سکیں؟ آپ نے نواب نوروز خان کو بیٹوں سمیت قتل کیا تو کیا آپ بلوچ قومی تحریک کو کمزور کر پائیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ جتنی عوامی طاقت تحریک انصاف کے پاس ہے کسی کے پاس نہیں ہے، اس طاقت کو طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔اس پر مجھے مجبور نا کریں کہ میں اعلان کروں کے عمران کے جیل سے نکلنے تک میں عمران کا نائب ہوں اور تحریک انصاف کو میں سنبھالوں گا صرف نعرو سے کچھ نہیں بنے گا آپ کو تنظیم بنانی ہوگی۔