بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانوفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا...

وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو صاف توانائی کے نئے دور میں داخل کرنے کیلئے پرعزم ہے، گوگرین ایونیو کے فاسٹ چارجنگ سٹیشن جیسے اقدامات پاکستان کے توانائی،نقل و حمل شعبوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،فاسٹ چارجنگ سٹیشن کا کامیاب افتتاح کاربن اخراج کم کرنے،برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کیلئے ہمارے پرعزم ہونے کا ثبوت ہے۔منگل کو وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے گوگرین ایونیو کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے 120کلو واٹ فاسٹ چارجنگ سٹیشن کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے حکومت کے صاف ستھرے اور سبز مستقبل کیلئے جاری عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوگرین ایونیو کے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن جیسے اقدامات پاکستان کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان کو صاف توانائی کے نئے دور میں داخل کرنے کیلئے پرعزم ہے، اور اس فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا کامیاب افتتاح اس بات کا ثبوت ہے۔
ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی قیمت 71روپے سے کم کر کے 39روپے کر دی گئی ہے جس سے عوام کیلئے برقی نقل و حمل زیادہ قابل رسائی اور سستی ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر نے ایسے ترقی پسند اقدام کو آگے بڑھانے پر عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی شراکت داریوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت سبز توانائی کے منصوبوں اور پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی جو پائیداری کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں کہا کہ اس اسٹیشن کا افتتاح ایک پائیدار توانائی کے ڈھانچے کی تعمیر کی طرف ہمارے اجتماعی سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے