بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانخضدار،نال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، تاجر احسان بلوچ قتل

خضدار،نال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، تاجر احسان بلوچ قتل

خضدار:خضدار تحصیل نال داد شاہ مارکیٹ، نال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مقامی تاجر احسان بلوچ کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ تاجروں نے احتجاجا نال بازار بند کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے دوکاندار پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے خلاف تاجروں اور شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی نال میں ایک اور تاجر کو قتل کیا گیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل پیش آنے والے واقعات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی باعثِ تشویش ہے، اور اگر قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے