پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ ستائیس ویں آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کیا تو بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ اسے عوام اور پارٹی کے سامنے لے کر جائیں گے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پارٹی این ایف سی کے حوالے سے سینٹرل ایگریکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد مؤقف دے گی لیکن صوبوں کے حقوق پر کوئی یکطرفہ کلہاڑی نہیں مار سکتا ۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری پر ہم بالکل واضح ہیں، حکومت ہماری پوزیشن سمجھتی ہے اور اسے دیکھنا پڑے گا کہ ہماری علیحدہ سیاسی شناخت ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنا مؤقف خود طے کرنا ہوگا، وہ صبح ہاں کرتے ہیں اور شام کو ناں کرتے ہیں، انہیں چاہیےکہ کمیٹیوں میں آکر تعمیری کام کریں۔

