پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کےذخائر تلاش کرنےکےحوالے سے بڑی کامیابی مل گئی، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں، پہلےمرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق زیرسمندرتیل اورگیس کیلئےڈرلنگ کےدوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالرتک پہنچنے کاامکان ہے،کامیاب بولیاں ترپن ہزارپانچ سو دس مربع کلومیٹررقبےپر محیط ہیں، انڈس اورمکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی اسٹریٹیجی کامیاب رہی۔
کامیاب بڈنگ راؤنڈاپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کےاعتماد کامظہر ہے،پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نےشمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔

