آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کے ایک اور وعدے کی تکمیل 3 نومبر سے جودھر اور نیوراجے کراسنگ پوائنٹس تجارت کے لیے بحال
عوام کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے، مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 3 نومبر کو ایران سے متصل جودھر اور نیو راجے کراسنگ پوائنٹس باقاعدہ طور پر تجارت کے لیے کھلانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ مقامی معیشت کو مستحکم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور عوامی آمد و رفت میں سہولت پیدا کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
مقامی آبادی نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس عوام دوست فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے روزمرہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آنی گی۔ عوام نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

