جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان کا دائرہ کار کابل اور جلال آباد تک ہے، پاکستان ہے...

پاکستان کا دائرہ کار کابل اور جلال آباد تک ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں:سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ : صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹریو میں واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، کیونکہ شدت پسند اپنے انتہاپسندانہ رویوں سے پیھچے ہٹنے کو تیار نہیں۔

سردار عبدلارحمن کھیتران نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر واضع پیغام دیا گیا ہے ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کے بقول "جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا، وہ کہیں محفوظ نہیں رہ پائے گا۔”

سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ پاکستان کا دائرہ کار کابل اور جلال آباد تک ہے، اور ملکی سلامتے کے دفاع کے لیے فوسرز مکمل طور پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری فورسز وطن کی بقاکے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے