اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: بھاگ ناڑی لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف...

بلوچستان: بھاگ ناڑی لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

بلوچستان: بھاگ ناڑی لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

کوئٹہ : بھاگ ناڑی لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانہ پر اچانک حملہ کر کے تھانہ سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پندرہ سے بیس موٹر سائیکلوں پر سوار جدید اسلحہ سے لیس حملہ آوروں نے لیویز تھانہ پر دھاوا بولا اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا اور تھانہ کو آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور بعد ازاں شہر کے اندر داخل ہو گئے اور بینک و تحصیل آفس کو بھی آگ کے شعلوں میں جھونک دیا شہر بھر میں اس وقت بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے جبکہ متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت بھاگ ناڑی کا کنٹرول مسلح افراد کے قبضے میں ہے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے