بدھ, جون 25, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے اطلاعات

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے اطلاعات

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں بولان، مستونگ، پسنی، اور تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی کر کے متعدد گاڑیاں جلا دی اور مسافروں، ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ چیک کئے انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو روک لیا تربت میں فورسز کے کیمپ پر گرینڈ لانچر حملے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے واشک میں لیویز کی گاڑی،موٹرسائیکلیں اور اسلحہ لے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نوشکی میں شیخ واصل کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی اس لے علاوہ واشک کی تحصیل ناگ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک گاڑی 2موٹرسائیکلیں اور اسلحہ لئے گئے اور تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر گرینڈ لانچر سے حملہ کیا اور 2دستی بم بی اینڈ آر کالونی میں رہائشی مکان پر گرنے سے 5افراد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ بولان،مستونگ، پسنی اور تربت میں مسلح افراد نے قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی کر کے متعددگاڑیاں جلا دیں مسافروں اور ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ چیک کئے انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں میں گاڑیوں کو احتیاطً روک لیا تاہم کسی بھی علاقے سے جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے