پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اور تفتیش کے عمل...

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، آئی جی پولیس

کوئٹہ (این این آئی) اسپیکر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ صوبے میں سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اور تفتیش کے عمل کو موثر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے میں مثالی امن کے قیام کے لئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی دورے کے موقع پر پولیس دربار میں افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پولیس دربار میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سے اور ان کو ترسیخ بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس رخشان ایاز احمد بلوچ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس لائن اور پولیس تھانے کا معائنہ کیا۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا کر بلوچستان کو امن کا گواہ بنا سکتے ہیں کیونکہ پولیس کا محکمہ ہی عوام کی جان و مال کے تحفظ اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے بنا ہے چناچہ یہ ذمہ داری ہم آخری دم تک نبھاتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے افسران اور جوانوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شہادت کا رتبه پایا ہے۔

شہداء ہمارے لئے مشعل راہ میں اور ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ان کے مشن کو مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری فورس ان کے ساتھ ہے ہم شہدا کے اہل خانہ کی فلاح بہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے