اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں لاپتہ ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد

مستونگ میں لاپتہ ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد

مستونگ: نوشکی پولیس کے لاپتہ ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش مستونگ کے علاقے گردگاپ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افسر کو نامعلوم افراد نےاغواء کے بعد قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمانی شب نوشکی سے کوئٹہ جاتے ہوئے گردگاپ کے قریب لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی سڑک کنارے ملی تھی، جبکہ آج ان کی لاش گردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع ٰکے مطابق مقتول یوسف ریکی نوشکی پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے