اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسچ سامنے آگیا ڈاکٹر شازیہ خالد کیس میں کیپٹن حماد کا کوئی...

سچ سامنے آگیا ڈاکٹر شازیہ خالد کیس میں کیپٹن حماد کا کوئی کردار نہیں تھا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے شازیہ خالد کیس سے متعلق محسن بیگ کی حالیہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ پندرہ برس سے میں یہ بات دہرارہا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کے شازیہ خالد کیس میں کیپٹن حماد کا کوئی کردار نہیں تھا، مگر حقیقت کو مسلسل مسخ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک ایسے عینی گواہ کے سامنے آنے سے، جو اس واقعے کا براہ راست حصہ تھا، وہ سچ بالاآخر سب کے سامنے آگیا ہے جس پر وہ برسوں سے قائم تھے۔ سرفراز بگٹی نے محسن بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں محترم محسن بیگ صاحب کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے دیانت کے ساتھ قوم کے سامنے اصل حقائق رکھ کر تاریخ کو درست کیا۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی کہانی ہمیشہ یکطرفہ بیانیے کے ذریعے پیش کی جاتی رہی ہے جس کا وہ ابتدا سے ناقدرہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”آج بھی کچھ اینکرز کیپٹن حماد کو ہی قصور وار قرار دیتے رہیں گے، ان کا مقصد شاید مقبولیت ہو، مگر ہرگز حقائق پر مبنی رپورٹنگ نہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے