اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ اور دیگر رہنماوں...

بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ اور دیگر رہنماوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں بلوچ وومن فورم (BWF) کی مرکزی آرگنائز ڈاکٹر شلی بلوچ سمیت دو دیگر کارکنان نازگل اور سید بی بی شریف کی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ EE-11 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کرکے فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے، بغیر کسی قانونی طریقہ کار کو مدنظر رکھے۔ بلوچ وومن فورم نے اس اقدام کو اظہار رائے، نقل وحرکت کی آزادی اور بلوچستان بھر میں پرامن سرگرموں کو دبانے کی کوشش قرار دیاہے۔

بی ڈبیلو ایف کے بیان کے مطابق صوبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال نے خطے کو پہلے ہی غیر مستحکم کررکھا ہے۔ مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے ریاستی اداروں کی زیر اثر اقدامات کیے جارہے ہیں جو قانون اور اخلاقیات کے منافی ہیں ۔ ترجمان بلوچ وومن فورم نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی اور مقامی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی حامی رہی ہے اور وہ ان اقدامات کے باوجود اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے