پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوہلو :سیلاب متاثرین علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم میں سنگین بے...

کوہلو :سیلاب متاثرین علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوہلو: بلوچستان ضلع کوہلو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے سنگین بے ضابطیگوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، متاثرہ شہریوں اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور فلاحی اداروں کی جانب سے فراہم کیا گیا امدادی سامان جس میں چارپائیاں کمبل، گیس سلنڈر اور دیگر ضروری اشیائ شامل ہیں جو اصل متاثرین کو دینے کے بجائے با اثر اور من پسند افراد میں راتو رات تقسیم کیا جارہا ہے، مقامی عوام نے اس عمل کو سیلاب متاثرین کے حق پر کھلاڈاکہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیلاب سے براہ راست متاثر ہوئے، ان کے پاس نہ رہنے کو چھت ہے اور نہ جینے کا سامان ، مگر امداد ان لوگوں کودی جارہی ہے جو یا تو با اثر ہیں یا جن کے تعلقات مقامی انتظامیہ سے مضبوط ہیں عوامی حلقوں نے اس غیر منصفانہ تقسیم پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمل نہ روکا تو سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، جو پہلے ہی کسمپرسی کا شکار ہین، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم میں شفافیت لائی جائے اور ایک ایسا نظام بنایا جائے جس کے تحت صرف حقیقی مستحقین تک امداد پہنچائی جاسکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے