بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح کا بھائی مسلح افراد کے ہاتھوں قتل۔
نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور میں صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح کے بھائی ولید صالح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق رحمت صالح کا چوٹھا بھائی ولید صالح چتکان میں اپنے گھر کے گیٹ پر کھڑا تھا جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔
ولید صالح میر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔