اتوار, اکتوبر 19, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر کی فی کلو...

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی

کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 500 سے 700 روپے کلو میں ٹماٹرفروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔

فیڈرل بی ایریامیں ٹماٹر650روپے کلو، گلشن اقبال، برنس روڈ میں ٹماٹر700 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ میں ٹماٹر رواں سال کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو پر پہنچ گیا،ٹماٹر کی اونچی اڑان نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں انتظامی نااہلی کی وجہ سے دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کررکھا ہے۔ مٹر اور ٹماٹر 500 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

پشاور میں سبزیوں کے نرخوں کو پر لگے گئے ہیں۔ ٹماٹرنے سچری ،ڈبل اور ٹرپل سنچری کے بعد چوتھی سنچری بھی عبور کرلی ۔ پیاز نے بھی سنچری پار کرلی ۔ بھنڈی ،ٹینڈا ،کدو تورئی کوئی بھی سبزی ڈیڑھ 100 روپے کلو سے کم پر دستیاب نہیں ہے۔ 

کوئٹہ میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے۔ مٹرکی قیمت 400روپےفی کلوتک پہنچ گئی۔ شہر میں دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے