امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ماریاکورینا سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔صدر ٹرمپ نے مطابق مچاڈو نے صدر ٹرمپ کو کہا، یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں،نوبیل انعام کے اصل حقدار آپ ہیں۔
صدرٹرمپ نےکہامیں نے یہ نہیں کہا کہ پھر انعام مجھےدے دو،لیکن شاید دینا چاہتی تھیں،میں خوش ہوں کیونکہ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔
امن کا نوبیل انعام جیتنےوالی ماریاکورینا مچاڈو صیہونیت کی پرستار نکلیں،وینزویلا کی سیاسی کارکن غزہ جنگ کےدوران اسرائیل کو آزادی کا علمبردارقراردیتی رہیں ہیں،سوشل میڈیا پر ان کا پرانا پیغام وائرل ہونےپرماریا کورینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ معزز ترین اعزاز نوبیل انعام برائے امن 2025ء وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے اپنے نام کر لیا ہے،رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔