بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاورکزئی آپریشن کے شہداء کو سلام ، قوم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے...

اورکزئی آپریشن کے شہداء کو سلام ، قوم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی :سرفراز بگٹی

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہے جنہوں نے بہادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

میر سرفرازبگٹی نے لیفینٹ کرنل جنید عارف ،میجر طیب راحت اور دیگر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہدا بہادری اور جرات کی نئی مثال قائم کی ہے اور پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے