جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںشکار پور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے...

شکار پور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 7 افراد زخمی

شکارپور کے نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، 7 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، واقعے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، 4 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 3 کو سول ہسپتال شکارپور منتقل کیاگیا۔۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایس پی شکارپور شہزاد چاچڑ نے ڈان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ علیحدہ کی گئی بوگیاں جیکب آباد کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک سنگل ٹریک ہے جسے جیکب آباد کے راستے کوئٹہ آنے اور جانے والی ریل ٹریفک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جیکب آباد اور شکارپور پولیس مشتبہ افراد کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرلیاگیا۔

دھماکے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی، ریلوے عملہ ٹریک کو بحال کرنے کے لیے بوگیوں کو پٹری سے ہٹانے میں مصروف ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے