ایران نے اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 6 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی۔
ایران نے آج 6 جنگجوؤں کو سزائے موت دی ہےجن پراسرائیل کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام تھا،ایرانی میڈیا کے مطابق ایک مذہبی رہنما کےقتل کےالزام میں ایک کُرد عسکریت پسند کو بھی سزائے موت دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق اِن افراد پر ایران کے سیکیورٹی اداروں اورمذہبی شخصیات کونشانہ بنانے،تخریبی سرگرمیوں اوراسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔