پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے علاقئے کو دہشت گردوں سے پاک کرکے قومی فریضہ ادا کیا ہے نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ زہری میں طویل عرصے سے بسنے والے محب وطن شہریوں کو آخرکار سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جس بہادری سے کاروائی کی اور کالعدم تنظیموں کے چنگل سے زہری کے عوام کو آزادی دلائی وہ قابل تحسین ہے زہری کے علاقے نورگامہ میں فورسز کی کامیاب آپریشن کے بعد شہریوں نے نہ صرف سکھ کا سانس لیا بلکہ سیکورٹی فورسز کو بھرپور انداز میں خوش آمدید بھی کہا۔
مقامی افراد نے اس کاروائی کو زہری میں امن واستحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ زہری کا ہر فرد محب وطن ہے ،اور اب جب کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔