پسنی(نامہ نگار) گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی نے گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کرلی ۔ قرارداد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل شہر کے طور پر جانا جاتا ہے معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے گوادر اہیمت کا حامل علاقیہ ہے ماضی میں گوادر کو سہ مائی دارلحکومت بھی قرار دیا جاچکا ہے۔ قرارداد کے مطابق گوادر کو پورٹ سٹی کا بھی درجہ حاصل ہے افسوس گوادر کو اب تک ایم سی کا درجہ حاصل نہیں ہے گوادر ایم سی کے منتخب لوگ وسائل کمی کے باعث ترقی میں گردار ادا نہیں کرسکتے ۔